راولپنڈی ( اے بی این نیوز )تھانہ پیرودہائی کے علاقہ خیابان سرسید میں نادرہ سٹاف سے موبائل فونز چھین لئے گئے،نادرہ سٹاف موبائل وین پر خیابان سرسید پہنچا تھا،ڈاکووں نے چار موبائل فونز چھینے،
پانچ ڈاکو تین موٹرسائیکلوں پر سوار تھے،ڈاکو موبائل چھیننے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے،پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے،جلد گرفتار کرلیں گے،نادرہ اہلکار کی درخواست پر واقعہ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔















