اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر موسلادھار بارش کے امکان،این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دیں ،،، متعلقہ اداروں کو ہنگامی مشینری اور عملے کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔















