سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں 20فیصداضافے کا آرڈر جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں 20فیصداضافے کا آرڈر جاری،قائم مقام صدر صاد ق سنجرانی نے ججز کی تنخواہوں کا آرڈ جاری کردیا،چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار روپے ماہانہ جبکہ سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار روپے ماہانہ ہو گئی،2022ء کے آرڈر کے مطابق چیف جسٹس کی تنخواہ 10 لاکھ 24 ہزار جبکہ جج کی تنخواہ 9 لاکھ 67 ہزار روپے تھی۔