دوشاہی خاندان ملک سے باہر ملکی مستقبل کے فیصلے کررہے ہیں،شیخ رشید

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )دوشاہی خاندان ملک سے باہر ملکی مستقبل کے فیصلے کررہے ہیں،24کروڑ عوام کی کوئی حیثیت ہے نہ اہمیت،شیخ رشید کاٹویٹ کہا آئی ایم ایف ڈیل پر دھمال ڈالنے والے معاشی استحکام لانے کے اہل نہیں،زرمبادلہ ذخائر سے 7گنا زیادہ رقم قرض کی ادائیگی میں چلے جائے گی،نواز شریف نے بیماری پر لی گئی ضمانت میں بھرپور سیاست کی، 12 اگست تک سیاست کی اُونچ نیچ ،کھینچا تانی کا پتا چل جائے گا