اہم خبریں

حافظ صاحب کا میئر نہ بننے کا صدمہ بہت گہرا ہے، سعید غنی

کراچی(   اے بی این نیوز  )صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا کہ حافظ صاحب کا میئر نا بننے کا صدمہ بہت گہرا ہے، لگتا ہے اس صدمہ سے ان کے ذہن نے کام تک چھوڑ دیا ہے ،بہنوں اور بیٹیوں کا ساتھ جانا دنیا میں اچھا جانا جاتا ہے، چیئرمین بلاول جو ملک کے وزیر خارجہ ہیں وہ اب تک اپنے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں،اگر بہن اپنے اخراجات پر ساتھ گئی ہیں تو آپکو پریشانی کیوں ہے ؟ حافظ صاحب اب ذرا آپ قوم کو بتائیے کہ الخدمت کو زکواۃ ، خیرات، فطرے کی مد میں ملنے والا پیسہ الیکشن مہم پر خرچ کرنا جائز ہے ؟ قوم کو یہ بھی بتائیں کہ جماعت اسلامی سے آپ کو کتنی تنخواہ اور دیگر مراعات ملتی ہیں ؟ لیکن میئر نا بننے کا صدمہ بہت گہرا ہے تکلیف جاتے جاتے وقت لگے گا۔

متعلقہ خبریں