لاہور، مختلف علاقوں میں بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے

لاہور( اے بی این نیوز    )مختلف علاقوں میں بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ آندھی اور بارش کے باعث نادرن، ایسٹرن اور شیخوپورہ سرکل سب سے ذیادہ متاثر ہو ئے،اندرون لاہور میں بھی تیز گرد آلود ہواوں اور بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا،اس وقت 90 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہے فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔