عید کی خوشیوں میں مستحق لوگوں کو بھی شامل کریں،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید کی خوشیوں میں مستحق لوگوں کو بھی شامل کریں۔اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پوری امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، دعا ہے کہ آج کا بابرکت دن دنیا بھر میں امن، بھائی چارے اور خوشحالی کا وسیلہ ثابت ہو۔انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کو آج یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے وطن سے نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کریں گے، عید کی خوشیوں میں مستحق لوگوں کو بھی شامل کریں، جو آپ کی امداد و تعاون کے مستحق ہیں۔