اہم خبریں

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کاعید الاضحی کے حوالے سے جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری

راولپنڈی(  اے بی این نیوز    )سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کاعید الاضحی کے حوالے سے جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا،سی ٹی او تیمور خان بے بتایا کہ عید الا ضحی کے موقع پر ٹریفک پولیس کے 870سے زائدافسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ،ون ویلنگ کی روک تھام ، پارکوں اور سیاحتی مقام مری کےلئے خصوصی پلان تشکیل دیا گیا ہے،سیاحتی مقام مری کےلئے ٹریفک پولیس کے 282اہلکار تعینات کیے گئے ہیںون ویلنگ اور کار سکٹنگ کی روک تھام کےلئے 6سپیشل سکواڈ بھی بنائے گئے ہیں، نماز عید کے حوالے سے مساجد پر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری لگائی گئی ہے، مری کے داخلی واندرونی راستوں پرخصوصی چیکنگ پکٹس بھی قائم کی گئ ہیں ، محفوظ سفر کےلئے بغیر لائسنسں وبغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل و گاڑیوں کو مری داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی، پبلک سروس گاڑیوں کےلئے فٹنس سرٹیفکیٹ اور سپیشل روٹ پرمٹ کا ہونا ضروری ہے، سکیورٹی کے پیش نظر کالے شیشے ،غیر نمونہ و بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوںکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،شہریوں اور سیاحوں کو عیدلا ضحی کے دوران ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہو گا، ٹریفک پولیس اہلکار عید کے دن بھی اپنے گھروں سے دور ہیں تا کہ آپ اپنی عید اپنے پیاروں کے ساتھ منا سکیں،شہری دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے اپنے سفر کو محفوظ اور خوشگوار بنائیں۔

متعلقہ خبریں