اہم خبریں

تیراہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن، ایک دہشت گرد کو جہنم واصل

اسلام آباد (اے بی این نیوز   ) سیکیورٹی فورسز نے خیبر ڈسٹرکٹ کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جا رہی ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں