اہم خبریں

وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی کا مانسہرہ آئل ایجنسی میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس ،کمشنر ہزارہ ڈویژن سے رپورٹ طلب

اسلام آباد(  اے بی این نیوز       )وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے مانسہرہ آئل ایجنسی میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےکمشنر ہزارہ ڈویژن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔انہوں نے کمشنر ہزارہ ڈویژن کو ہدایت دی کہ ڈی سی مانسہرہ کے ذریعے اس واقعہ کی انکوائری کرائی جائے۔ بدھ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ اس بات کا بھی بغور جائزہ لیا جائے کہ آتشزدگی کی وجہ کیا بنی، تمام احتیاطی تدابیر چیک کی جائیں، عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور آئل کمپنی کو ریگولیٹ کرنے والے اداروں سے بھی باز پرس کی جائے۔وفاقی وزیر نے آتشزدگی کے واقعہ میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں