حکومت کو 30 جون کو ختم ہونے والے آئی ایم ایف پروگرام کی توسیع کی تجویز

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )حکومت کو 30 جون کو ختم ہونے والے آئی ایم ایف پروگرام کی توسیع کی تجویز ، نواں جائزہ مکمل نہ ہوا تو قلیل مدت کااسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کیا جا سکتا ہے ،پاکستان اپنے کوٹے کے 2اعشاریہ 5 ارب ڈالر آئی ایم ایف سے لے سکتا ہے ، آئی ایم ایف نے نویں جائزہ اور بورڈ اجلاس کے بارے میں یقین دہانی کرائی تھی ، اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کا سائز بڑھا کر 3اعشاریہ5 ارب ڈالر کیاجائے ،پاکستان کی آئی ایم ایف کو تجویز،عالمی ادارے نے تجویز پرغور کرنے کی یقین دہانی کرادی،قرض پروگرام کی توسیع سے عام انتخابات کے بعد آئندہ حکومت تین سالہ پروگرام طے کر سکے گی ،پاکستان کویو اے ای سے آئند چند دنوں میں مزید ایک ارب ڈالر ملنے کی امید ،سعودی عرب سے بھی مزید 2 ارب ڈالر جولائی میں ملنے کاامکان ہے۔