اسلام آباد (اے بی این نیوز)سیلاب سے بچاؤ کیلئے 194 ارب 62 کروڑ روپے کا منصوبہ منظور،وزارت آبی وسائل کا منصوبہ چاروں صوبوں بشمول جی بی اور اے جے کے میں شروع کیا جائے ،منصوبہ وفاقی و صوبائی فنڈز سمیت ڈونرز کے فنڈز سے شروع کیا جائے گا،ماکھی فراش لنک کینال سندھ کیلئے 12 ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری دی گئی،سیلاب سےمتاثرہ کچھی کینال منصوبے کیلئے 8 ارب روپے سے زائد کے فنڈز بھی منظور،کچھی کینال منصوبہ کو 2022 کے سیلاب میں نقصان ہوا تھا،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ایکنک نے نیو بالاکوٹ سٹی منصوبے پر بھی غور کیا،ایکنک کی متعلقہ محکموں کو تکنیکی اور مالیاتی تضادات دور کرنے کی ہدایت کی گئی،ملک کے 36 اضلاع کیلئے قومی ملٹی سیکٹرل نیوٹریشن پروگرام منظور کی گیا،یہ پروگرام 2023-25 تک وفاقی حکومت اور اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے مکمل ہوگا، جاری اعلامیہ کے مطابق 36 کلو میٹر سندھ کوسٹل ہائے وے کیلئے 16 ارب 20 کروڑ سے زائد فنڈز منظور کئے گئے،سندھ کوسٹل ہائے وے منصوبہ وفاقی ترقیاتی پروگرام کے فنڈز سے بنے گا،ایکنک نے لاہور سیالکوٹ 73 کلو میٹر موٹروے منصوبے کی منظوری دیدی،منصوبے پر 36 ارب 81 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی، منصوبے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت فنڈز خرچ کرے گی، سندھ میں روڈ انفراسٹرکچر منصوبہ این پانچ بھی منظور کرلیا گیا،منصوبے پر 12 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی،منصوبہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔















