اہم خبریں

9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کرنے والے ہجوم کی سیف سٹی کیمروں کی فرانزک رپورٹ سامنے آ گئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)9 مئی کے موقع پر جلاؤ گھیراؤ کرنے والے ہجوم کی سیف سٹی کیمروں سے بنی ویڈیوز کی فرانزک رپورٹ سامنے آگئی ہے، جو پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پرتشدد ہجوم کا لبرٹی چوک سے گرجا چوک تک کا ثبوت مل گیا ہے، اور ملنے والی ویڈیوز میں نظر آنے والے ملزم اعجازچوہدری کی موجودگی بھی پائی گئی ہے۔ ویڈیوز میں گرفتارملزمان کارروائیاں کرتے نظر آ رہے ہیں، 4 بج کر57 منٹ پر ہجوم میں شامل افراد ڈنڈوں کے ساتھ شیرپاؤ برج پر پیدل آ رہے ہیں اور 5 بج کر 10منٹ پر موٹرسائیکل سواروں کا ہجوم گرجا چوک میں اکٹھا ہو جاتا ہے، اور 5 بج کر 25 منٹ پر ہجوم مال آف لاہور کے باہر پہنچ جاتا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام ویڈیوزکی یہ تجزیاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ 26 مئی کو سیف سٹی نے ٹریفک کنٹرول سائٹس کے نقصان پر رپورٹ حکومت کو بھجوائی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ 9 مئی کو شرپسندوں نے ڈیجیٹل شواہد مٹانے کی کوشش میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ مالیت کے آئی پی این وی کیمرے توڑ دیے۔

متعلقہ خبریں