اہم خبریں

گندھارا ٹورازم پالیسی کا ڈرافٹ تقریباً مکمل کرلیا گیا ہے ،ڈاکٹر رمیش کمار

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )چیئرمین وزیراعظم ٹاسک فورس گندھارا ٹورازم ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ گندھارا ٹورازم کے حوالے سے پالیسی کا ڈرافٹ تقریباً مکمل کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے ویب سائٹ لانچ کردی گئی ہے۔منگل کویہاں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ 11 تا13 بین الاقوامی کانفرنس کےلئے بین الاقوامی سپیکرز جن میں یوکے کے پروفیسرروتھ ،اٹلی کی پروفیسر لوکاماریا، چین سے پروفیسر لیژنگ اوردیگر نامور سپیکرزکو مدعوکیا گیا ہے لیکن اس سے پہلے ساری صوبائی حکومتوں کو آن بورڈ لے کر نیشنل پالیسی کے حوالے سے گندھارا ٹورازم کو آگے بڑھانے کےلئے تجاویز اور تعاون درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ سب سے پہلے سندھ حکومت کی طرف سے رسپانس آیا ہے اور کچھ نکات دیئے گئے ہیں ، ان ایشوز کے اوپر5 تاریخ کو نیشنل پالیسی کے حوالے سے ٹورازم کو بڑھانے اورایم او یوز کے حوالے سے بات کی جائے گی اور اس ایم او یوز کا ڈرافٹ تمام ڈپلومیٹس کے ساتھ شیئرکردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ ممالک جہاں بدھ ازم کا پوٹینشل زیادہ ہے وہ ممالک ہمارے ساتھ مل کر کام کریں، اس پالیسی کا نام پہلے دھرما ڈپلومیسی رکھا تھا لیکن بعد میں اس کا نام تبدیل کرکے گندھارا ڈپلومیسی رکھ دیا گیاتاکہ دنیا بھرمیں رابطوں کو بڑھایاجائے۔

متعلقہ خبریں