Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

پشاور(اے بی این نیوز    ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔پشاورہائی کورٹ نے علی محمد خان کی غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں ضمانت منظور کی تھی۔محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق علی محمد خان کے خلاف محکمہ میں ایک اور مقدمہ درج ہے۔اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ علی محمد خان کے خلاف مختلف ٹھیکوں میں خورد برد کا الزام ہے۔قبل ازیں پشاور کی عدالت نے سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی ضمانت منظور کی تھی۔اینٹی کرپشن عدالت نے 80 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض علی محمد خان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔سابق وزیر مملکت علی محمد خان جوڈیشل ریمانڈ پر مردان جیل میں تھے۔