اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کردی،استدعا اٹارنی جنرل کی یقین دہانی کے باعث مسترد کی گئی،اٹارنی جنرل نے کہاکہ قانون کے مطابق ٹرائل کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے، ابھی ملزموں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، سمری ٹرائل نہیں کیا جائے گا۔ چیف جسٹس نے د وران سما عت ریما رکس میں کہا فوج کی اہم چیز مورال ہے، یہ متاثر ہوتو دشمن کو فائدہ ہوگا، شواہد کے بغیر کیسے الزامات کو عائد کیا جاتاہے؟ یہ معاملہ سمجھ سے بالاتر ہے ، سقم قانون میں ہے ۔ ؟ ؟کیا ملزموں کے نام پبلک کرنے میں کوئی مسئلہ ہے ، جسٹس عائشہ ملک کااستفسار ، اٹارنی جنرل نے کہا، ہم 102افراد کے اہلخانہ کو الگ الگ فون کرکے آگاہ کر دیں گے ، چیف جسٹس نے کہاکہ یہ اچھی بات ہے عید سےپہلے اہلخانہ کو اطلاع مل جائے،اب ہم عید کے بعد ملیں گے، جو لوگ گرفتار ہیں ان کا خیال رکھیں،، سماعت جولا ئی کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔















