پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر امیر حمزہ کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

لاہور ( اے بی این نیوز   )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 194 سے سابق ٹکٹ ہولڈر امیر حمزہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ ایک بیان میں امیر حمزہ نے 9 مئی کو پیش آنے والے واقعات کی بھرپور مذمت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی کسی دوسری پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا۔ دوسری جانب عارف والا سے سابق کونسلر ماجد حسین ڈوگر نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔