اہم خبریں

بلوچستان کاآئندہ مالی سال کیلئے 7 سو 24 ارب 70 کروڑ کا بجٹ منظور

کو ئٹہ ( اے بی این نیوز    )بلوچستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے لیے 7 سو 24 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کے 103 مطالبات زر کی منظوری دے دی ۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر میرجان محمد جمالی کی صدارت میں شروع ہوا تو صوبائی وزیرخزانہ زمرک خان اچکزئی نے مالی سال 2023 ، 24 کے 103 مطالبات زر پیش کیے جن میں 61 غیرترقیاتی اور 42 ترقیاتی مطالبات زر شامل ہیں ۔
اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ایوان میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تفریق ختم کرکے مساوات قائم کی ہے ۔ حزب اختلاف کے اراکین کی جانب سے بجٹ سے متعلق اچھی تجاویز پیش کی گئیں ۔انہوں نے ایک بار پھر وفاق سے مدد نہ ملنے پرشکوہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت مالی بحران کا شکار ہے مگر وفاق کی جانب سے ابتک کوئی تعاون نہیں کیا گیا ، وفاق بلوچستان کے چھ سو ارب روپے کا مقروض ہے ،وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف کے لیے 10 ارب روپے کا اعلان کیا تھا لیکن اب تک ایک روپیہ بھی نہیں ملا اس کے علاوہ برج فنانسنگ اوراین ایف سی ایوارڈ کی شیئر کی رقم بھی نہیں ملی ۔زمرک اچکزئی نے کہا کہ گیس کی مد میں پی پی ایل پر 45 ارب روپے سے زائد کے بقایا جات ہیں اگر بلوچستان کو اس کا حق ملے جائے تو ہم نئی حکومت کے لیے اچھی رقم چھوڑ کرجائیں گے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ جان بوجھ کربلوچستان کو مالی بحران کی طرف دھکیلا جارہا ہے ان بحرانی حالات کے باوجود صوبائی حکومت مے بہتر اور متوازن بجٹ پیش کیا

متعلقہ خبریں