اہم خبریں

عید کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے کنٹونمنٹ اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   )سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ نے کہا ہے کہ 2 ٹرانسفر اسٹیشن قائم کر دیئے گئے،54 گاڑیاں کرائے پر حاصل کی گئی ہیںآگاہی مہم کے حوالے سے شہر بھر میں بینرز لگانے کا کام بھی جاری ہےکنٹونمنٹ بورڈ کا عملہ گھروں کے باہر سے آلائشوں کو اٹھانے کے بعد ٹھکانے لگائے گا وہ پریس کانفرنس سے خطاب کر ہے تھے انہوں نے کہا کہ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے والی گاڑیوں کو 100 ہزار لیٹر پٹرول اور 3ہزار ڈیزل فراہم کر دیا گیا عید کے تینوں روز کے لیے واٹر سپلائی کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی عید کے تین روز سینٹری ورکرز، وال مین اور ٹیوب ویل آپریٹر بھی فیلڈ میں رہیں گے
پانی کا دورانیہ ہم نے بڑھا دیا ہے، دورانیہ 14 سے بڑھا کر 17 گھنٹے کر دیا گیا 6 مقامات کی نشاندہی کی ہے وہاں مزید 6 جنریٹرز فراہم کیئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں