اسلام آباد ( اے بی این نیوز )کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا،ای سی سی اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ساتویں مردم شماری کے اخراجات کیلئے 6 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی وزارت موسمیاتی تبدیلی کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کا امکان ،اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی عمارت اور ججوں کی رہائش گاہوں کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری دی جائے گی
ایوان صدر سیکرٹریٹ کے ملازمین کیلئے 6 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری متوقع ہے،وزارت پارلیمانی امور کیلئے 6 کروڑ 36 لاکھ روپے کی گرانٹ ایجنڈے میں شامل ہیں۔















