اسلام آباد (نیوزڈیسک) عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری کا کیس ، آئی جی اسلام آباد نے ترمیمی جواب جمع کرادیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔جس میں عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے جواب کی کاپی پٹیشنرز کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی دلائل سننے کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی ۔















