کراچی (نیوز ڈیسک) بڑی عید پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا بڑا اعلان ،عیدالاضحیٰ پر گورنر ہاؤس میں 100 اونٹ قربان کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماء گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مستحق خاندانوں کو 100 بکرے اور 20 ہزار راشن کے تھیلے دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے بعد گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کلاسز شروع کریں گے ، جس کے ذریعے کراچی میں چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد ملے گی ۔















