اہم خبریں

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلوں کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ،سمسٹر خزاں 2023ء کے داخلے 15 جولائی سےشروع ہو نگے۔ تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں سمسٹرخزاں 2023ء کیلئے ملک کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور جی بی میں ایک ساتھ 15جولائی سے شروع ہوں گے ۔ واضح رہے کہ داخلوں کا دوسرا مرحلہ یکم ستمبرسے شروع گا ۔ طلبہ میٹرک(جنرل ) درس نظامی (ثانویہ عامہ) اور اوپن کورسز میں داخلہ لے سکیں گے ، ایف اے(جنرل)، آئی کام، ایف اے درس نظامی(ثانویہ خاصہ)، ایف اے(اوپن کورسز)، مڈل ٹیک اور سرٹیفیکیٹ کورسز کے علاوہ بی ایس، ایم بی اے، ایم فل/ ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز شامل ہونگے۔

متعلقہ خبریں