اہم خبریں

اسلام آباد میں بارش سے ایک دن قبل شدید گرمی میں پمز کے 5 مریض دم توڑ گئے

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  ) وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں اتوار کو بارش کے سبب لوگوں سے سکھ کا سانس لیا لیکن اس بارش سے قبل شدید گرمی میں اسلام آباد کے پمز اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں ائر کنڈشن خراب ہونے کے سبب صرف ایک روز میں شدید گرمی کے باعث 5 مریض دم توڑ گئے۔جھلسا دینے والی گرمی میں اسپتال میں انتظام نہ ہونے سے مریض زندگیوں سے محروم ہوگئے، ہفتہ کے روز 5 مریض دم توڑ گئے، اے سی خراب ہونے سے مریضوں، ڈاکٹرز اور عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ متعدد ڈاکٹرز بھی ہیٹ اسٹروک کی لپیٹ میں آگئے۔
پمز میں ایکسرے کرانے والے مریض موبائل میں تصویر لینے پر مجبور ہیں، وزارت صحت نے مریضوں کا بوجھ زیادہ ہونے کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کی لہر سے نمٹنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے، کولنگ سسٹم کو جدید خطوط پر استوا کیا جارہا ہے، یہ عمل 30 جون تک مکمل ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں