اسلام آباد(نیوزڈیسک)بجٹ میں اعلان کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم آئی ایم ایف کے دباؤ پر واپس لے لی گئی۔اسکیم کے تحت بیرون ملک سے ایک لاکھ ڈالر بھجوانے پر ذرائع آمدن ظاہر نہ کرنےکی چھوٹ دی گئی تھی۔ ایمنسٹی اسکیم کا مقصد ڈالر کی قلت پر قابو پانا تھا تاہم آئی ایم ایف نے ایمنسٹی اسکیم پر اعتراض اٹھایا تھا۔دوسری جانب بلڈرز اور ڈیویلپرز کی آمدن پر ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا جبکہ جوسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 10 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد مقرر کردی گئی۔اس کے علاوہ 2 ہزار سی سی سے بڑی لگژری گاڑیوں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ کھاد کی فروخت پر 3 روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے۔















