اسلام آباد (اے بی این نیوز)رجسڑار سپریم کورٹ عشرت علی اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو گئے،رجسڑار سپریم عشرت علی کو سپریم کورٹ ملازمین کی جانب سے فئیر ویل دے دیا گیا ،رجسڑار سپریم کورٹ 17 جون کو اپنی ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہوئے،عشرت علی کو 28 ستمبر 2022 کو سپریم کورٹ میں رجسڑار تعینات کیا گیا تھا ،ایڈیشنل رجسڑار عبدالرزاق بطور رجسڑار فرائض سرانجام دیں گے۔















