اہم خبریں

شمالی وزیرستان،دیسی ساختہ بم پھٹنے سے دو سپاہی شہید

راولپنڈی(اے بی این نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دیسی ساختہ بم پھٹ گیا۔ضلع لکی مروت کے رہائشی 29 سال کے سپاہی گل رؤف اور ضلع کرک کے رہائشی 23 سال کے سپاہی عابد اللہ نے شہادت قبول کی۔علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی صفائی کی جا رہی ہے۔پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں