اسلام آباد ( اے بی این نیوز )قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ بحث کے دوران رکن قومی اسمبلی حسین طارق نے کہا کہ یہاں کوئی موجود نہیں جو ہمیں جواب دے سکے ، مرتضیٰ جاوید عباسی بھی آئے اور چلے گئے ، اسحاق ڈار بھی تقریر کر کے نکل گئے اور ایسا لگ رہا ہے کہ واپسنہیں آئیں گے ،تحریک انصاف کی حکومت کو ختم کر نے میں پیپلز پارٹی کا اہم کردار رہا ہے بلاول بھٹو زرداری نے بہترین حکمت عملی نے نئی حکومت بنوائی گزشتہ برس سیلاب غیر متوقع تھا ، متاثرین کے بجٹ کا کیا ہوگا ؟ ملک کے اندر ایگریکلچر کا فروغ انتہائی ناگزیر ہے ہائبرڈ بیج کے متعلق پاکستان کا چین کے ساتھ 2018کا ایم او یو سائن موجود ہے لیکن تا حال اس معاہدے کا کسی کو علم نہیں ہے ہم خوش نصیب ہیں کہ حیدر آباد میں آئیل اینڈ گیس موجود ہے نو کروڑ روپے روز کما رہی ہے کمپنی لیکن مقامی لوگوں کو نوکریاں نہیں وزیر پیٹرولیم سے اس متعلق بات کرنے کی کوشش کی لیکن ان کے پاس وقت نہیں میاں شہباز شریف نہ جانے کیوں ایسے بندے کو وزیر کیسے بنایا آپ کے توسط میاں شہباز شریف کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ایسے لوگوں کو لگا کر اپنے عزت خراب نہ کریں بڑے بڑے شہروں میں پابندی ہے کہ اگر کوئی نیا گھر بنتا ہے تو گیس کا میٹر نہیں لگ سکتاپاکستان ہمارے ریڈ لائن ہے اور بلاول ہماری ریڈ لائن ہے ہمارے اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کی جائے تو یہ ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے کچھ چھوٹو چھوٹو اپنے قد سے بڑھ کر بات کی کوشش کی ہے اگر ایسا آئیندہ ہوا یاد رکھیں بلاول ہماری ریڈ لائن ہے۔















