اہم خبریں

ملک میں جلد صاف اور شفاف الیکشن کرانے کی ضرورت ہے، سراج الحق

اسلام آباد(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ ہم کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کے خلاف ہیں، حکومت کو عوام کے مسائل کا ادراک ہو نا چاہیئے، عدالتی نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، ملک میں جلد صاف اور شفاف الیکشن کرانے کی ضرورت ہے، کو ئی بھی ملک صدقات اور خیرات کے اوپر نہیں چل سکتا، ہمارے ملک میں اکثریت والی جماعت کو الیکشن ہروا دیا جاتا ہے، معیشت کی بہتری کیلئے الیکشن کا بروقت ہونا ضروری ہے، الیکشن کمیشن کا اس حاولے سے کردار درست نہیں، اے بی این ٹی وی کے پروگرام ’’ڈیبیٹ ایٹ 8‘‘میں گفتگوکرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ہم کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کے خلاف ہیں، حکومت کو عوام کے مسائل کا ادراک ہو نا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، ملک میں جلد صاف اور شفاف الیکشن کرانے کی ضرورت ہے، کو ئی بھی ملک صدقات اور خیرات کے اوپر نہیں چل سکتا، ہمارے ملک میں اکثریت والی جماعت کو الیکشن ہروا دیا جاتا ہے، معیشت کی بہتری کیلئے الیکشن کا بروقت ہونا ضروری ہے، الیکشن کمیشن کا اس حاولے سے کردار درست نہیں، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کراچی میں مئیر کے الیکشن میں تاریخی فراڈ ہوا ہے،عوام نے ووٹ کسی اور کو دیا اور کرسی پر کسی اور کو بٹھا دیا،عوام یہ بات برداشت نہیں کرے گی ،انہون نے کہا کہ اس وقت جو ہو رہا ہے وہ مغل دور میں بھی نہیں تھا، اس وقت بھی کو ئی قانون تھا، انہون نے کہا کہ عوام نے از خود جماعت اسلامی کو غیر مشروط ووٹ دینے کا فیصلی کیا تو آپ نے کیوں ممبران کو اغوا کیا، میں کہتا ہوں کہ آج بھی ان لوگوں کو حاضر کریں اور فیصلہ لیں۔ کراچی میں مینڈیٹ پر ڈاکا مارا گیا، شب خون مارا گیا، پیپلز پارٹی نے الیکشن نہیں جیتا، اغوا برائے تاوان کی کارروائی کی، پیپلز پارٹی نے سوا تین کروڑ لوگوں کے حق پر ڈاکا ڈالا۔سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی کہتی ہے شہزادے کی خواہش تھی کہ میئر کراچی پیپلز پارٹی کا ہونا چاہیے۔ کراچی کے الیکشن کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنا وقار ختم کر دیا ہے، کراچی کے عوام نے اپنے بچوں کی خاطر جماعت اسلامی پر اعتماد کیا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیپلز پارٹی برسراقتدار ہے، نہ لاڑکانہ کو ترقی دی نہ سکھر کو نہ حیدرآباد کو۔ آپ یہ مینڈیٹ ہضم نہیں کرسکیں گے، 1977 میں بھی آپ لوگوں نے دھاندلی کی کوشش کی تھی۔سراج الحق نے مزید کہا کہ 23 جون کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج ہوگا، ہر قیمت پر چوری کرنے والوں سے چوری کا مال واپس لیں گے، ہم کراچی کے عوام کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے محبت کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں