اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو گیا،ایک مرتبہ پھر بحٹ برائے 2023-25 پر بحث کا آغاز کر دیا گیا ہے ،حکومتی بینچز پر 15 اراکین اسمبلی جبکہ اپوزیشن بینچز پر جی ڈی اے اور تحریک انصاف کے منحرف 7 اراکین اسمبلی موجود ہیں،ایوان میں کوئی بھی وفاقی وزیر موجود نہیں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار پندرہ منت کی تقریر کر کے ایوان سے چلے گئے حکومتی اراکین اسمبلی کی عدم دلچسپی ایوان مین موبائل کے استعمال میں مشغول ہیں۔















