پشاور (اے بی این نیوز )امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا چئیرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی کے ہمراہ گومل زام ڈیم کا دورہ کیا ،دورہ کے دوران خیبر پختونخوا کے سیکریٹری زرعی تجارت محمد جاوید مروت بھی ہمراہ تھے،واپڈا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابقگومل زم ڈیم امریکہ اور پاکستان کی حکومتوں کا تکمیل کردہ مشترکہ منصوبہ ہے،مشترکہ منصوبے سے قابل قدر نتائج برآمد ہوئے ہیں،منصوبہ کی بدولت ایک لاکھ اکانوے ہزار ایکڑ زمین سے زرعی پیداوار دوگنا ہوگئی ہے،گومل زم ڈیم 30ہزار خاندانوں کو ممکنہ سیلاب سے تحفظ فراہم کرنے کا بھی ذریعہ ثابت ہوا،منصوبے سےمجموعی قومی آبی ذخیرہ صلاحیت میں بھی حیران کُن اضافہ ہوا ہے،منصوبے کی تکیمل سےبیس ہزار گھروں کو بجلی بھی مہیا ہوئی۔















