اہم خبریں

غیر قانونی انسانی سمگلنگ دنیا بھر میں ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد( اے بی این نیوز   ) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج برطانیہ کے وزیر مملکت برائے خارجہ، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس (ایف سی ڈی او ) اینڈریو مچل سے ورچوئل میٹنگ کی جس کے دوران وزیر مملکت برائے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس اینڈریو مچل نے یونان میں کشتی الٹنے کے حالیہ واقعے میں بڑی تعداد میں پاکستانی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے تعزیت کرنے پر برطانوی وزیر کا شکریہ اد کیا اور کہا کہ غیر قانونی انسانی سمگلنگ دنیا بھر میں ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے اور اس پر جلد از جلد قابو پانے کی ضرورت ہے۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اینڈریو مچل کو پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کے 9ویں جائزے پر مذاکرات میں اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے تمام پیشگی اقدامات بروقت مکمل کر لیے ہیں اور بڑے اقتصادی اشاریوں کے حوالے سے مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے اینڈریو مچل کو موجودہ حکومت کی جانب سے مشکل معاشی حالات میں کیے جانے والے دانشمندانہ اقتصادی و معاشی فیصلوں اور حکومت کی جانب سے حالیہ بجٹ کے ذریعے عوام کی سماجی اور معاشی بہتری کے لیے تجویز کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ خبریں