اہم خبریں

عوام جانتی ہے کہ ستر سال سے اس ملک کے وسائل کو ضائع کیا گیا،ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )عوام جانتی ہے کہ ستر سال سے اس ملک کے وسائل کو ضائع کیا گیا ہے ،یہ بجٹ تماشا ہے اس میں غریب کیلئے کیا رکھا گیا ہے ،لاکھوں روپے تنخواہ لینے والوں کی تیس فیصد بڑھانے کی ضرورت نہیں تھی ،نہ مزدور کے بارے سوچا نہ کسانوں کے بارے سوچا گیا ،وزیر صاحب اپ۔کا دو سو ارب روپے کا پیکیج کسان تک پہنچا ہی نہیں ،ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرہے تھے انہوں نے کہا کہ زراعت ہی ملک کی ترقی کا راستہ ہے ،زرعی ترقیاتی بنک کو بھی کمرشل کردیا گیا ہے ،قرضوں پر سود میں اضافہ ہوگیا ہے کسان کہاں جائے ،زرعی بنک منافع کمانے والا بنک نہ بنائیں تب کسان کو فایدہ ہوگا ،چاس ہزار سولر ٹیوب ویل کنن علاقوں میں ہوں گے کچھ واضح نہیں ،کسان کیلئے بجلی کھادیں اور ڈیزل سستا کریں ،کسی ملک سے قرضے نہ لئیے جائیں ،جب قرض نہیں لیں گے تو اشرفیہ کی عیاشیاں ختم ہو جائیں گے ،امیروں کی عیاشیاں ختم ہوتی ہیں تو ہونے دیں ،زراعت میں ریسرچ کیلئے ادارے موجود ہیں ان سے کبھی پوچھا ہے کون سا بیج پیدا کیا ہے ،ان اداروں پر اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں ،مل مفت دل بے رحم کی طرح پیسے اڑائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں