اسلام آباد (اے بی این نیوز )سعودی گاکا ایوی ایشن سیکیورٹی وفد کا تیسرے اور اخری مرحلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ،گاکا ٹیم کو ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی سی اے اے (ریگولیٹری) اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے خوش آمدید کہا گاکا ٹیم کو ایئرپورٹ کے جغرافیہ، تعمیر کے بارے میں بتایا گیاگاکا ٹیم کو مسافروں اور پروازوں کے اعدادوشمار اور سیکیورٹی کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی سی اے اے پاکستان نے کنگڈم آف سعودی عرب کے روڈ ٹو مکہ اقدام کو سراہا پاکستان نے کراچی اور لاہور ایئرپورٹ تک اس سہولت کی توسیع کی خواہش کا اظہار کیا،ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابقگاکا ٹیم نے پاکستان کی روڈ ٹو مکہ تجویز سعودی حکومت تک پہنچانے کا اعادہ کیا،ٹیم اس مرحلے میں پشاور ایئرپورٹ کا معائنہ بھی کرے گی،اس موقع پر لیڈ گاکا انسپکٹر محمد الاجمی اور ڈائریکٹر سیکورٹی ائرکوموڈور شاہد قادر نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی، سفیر نے CAA کی جانب سے تمام ہوائی اڈوں پر دورے سے متعلق انتہائی عمدہ انتظامات کو سراہا، سعودی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ برادرانہ گرمجوشی دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کی عکاسی ہے،یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان شہری ہوا بازی تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جائے گا، سعودی سفیر نے اس دورے کو کامیاب بنانے کی کوششوں پر وزارت ہوا بازی کی بھی تعریف کی۔















