اہم خبریں

میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی جانب سے غیر شفاف طور پر اشتہارات کی اجازت دیئے جانے کاانکشاف

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی جانب سے غیر شفاف طور پر اشتہارات کی اجازت دیئے جانے کاانکشاف ہواہے،اشتہارات کی اجازت دیتے وقت طریقہ کار اور شرائط کو پورا نہیں کیا گیا،تین گنا کے بجائے ایک کرائے کے برابر سیکیورٹی ڈپازٹ حاصل کی گئی اے بی این نیوز کو موصول آڈٹ دستاویز کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن ایم سی آئی نے مصنوعات کی تشہیر/اشتہارات،تجارتی سرگرمیوں کے لیے سٹیمرز کو آویزاں کرنے کی اجازت دی،اشتہارات کی شرائط و ضوابط کے مطابق، درخواست دہندہ اپنی مہم سے7 دن پہلے درخواست دے سکتا ہے،پے آرڈر کی شکل میں کرایہ کے3 گنا کے برابر سیکیورٹی ڈپازٹ مشتہرین کے ذریعے جمع کرائے جائیں گے، ڈی ایم اے ایم سی آئی کی طرف سے اشتہارات کی اجازت دیتے وقت طریقہ کار اور شرائط کو پورا نہیں کیا گیا،منظور شدہ طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا، بہت سارے سٹیمرز میں کٹنگ/اوور رائٹنگ پائی گئی،ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن کی طرف سٹیمرز کے ڈسپلے کو چیک کرنے کے لئے سائٹس کا معائنہ نہیں کیا گیا،مشتہرین کی طرف سے سٹیمرز کو ہٹانے کی جانچ اور رپورٹ نہیں کی گئی،بہت سے معاملات میں سٹیمرز کو مہینوں تک نہیں ہٹایا گیا،اشتہارات کے لئے81.893 ملین روپے کی اجازت ناموں کا غیر منصفانہ/غیر شفاف اجراء ہوا،آڈٹ نے اگست 2019 میں بےضابطگی کی نشاندہی کی، محکمہ نے جواب نہیں دیا،28 اکتوبر 2022 کو انتظامیہ نے بتایا کہ ایڈورٹائزرزکو قواعد کے مطابق اجازت دی گئی،ڈی اے سی نے محکمانہ فیکٹ فائنڈنگ انکوائری اور ایک ماہ کے اندر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی،سات جون 2023 تک کوئی انکوائری رپورٹ شیئر نہیں کی گئی۔

متعلقہ خبریں