اہم خبریں

پنوعاقل میں ڈکیتی کے دوران شہریوں اور پولیس کی فائرنگ سے 3 ڈاکو ہلاک

پنوعاقل(نیوزڈیسک)پنوعاقل میں ڈکیتی کے دوران شہریوں اور پولیس کی فائرنگ سے تین ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق پنوعاقل کینٹ تھانے کی حدود میں ڈاکوؤں نے تاجر کو لوٹنے کی کوشش کی تو شہریوں اور پولیس نے گھیر لیا۔پولیس نے بتایاکہ تاجر کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور 2 گھوٹکی فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اور اہل علاقہ نے ڈاکوؤں کا تعاقب کرکے فرار ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کوبھی ہلاک کردیا جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق سکھر اور گھوٹکی پولیس نے زخمی اور تمام لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔

متعلقہ خبریں