اہم خبریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی معطل،شہری پریشان

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں لیاری، کورنگی، اورنگی ٹاؤن اور سرجانی میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔اس کے علاوہ ناظم آباد، لانڈھی، کیماڑی اور محمود آباد میں بھی بجلی بند ہے جبکہ شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،اس حوالے سے کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی میں خلل پیدا ہونے سے کچھ گرڈ متاثر ہوئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ متاثرہ گرڈ کی بجلی بحال کر دی ہے، کے الیکٹرک انتظامیہ این ٹی ڈی سی سے رابطے میں ہے۔کے الیکٹرک کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔

متعلقہ خبریں