چکوال(نیوزڈیسک)چکوال سالٹ رینج ایریا میں مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں10 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو افسوسناک واقعہ چکوال کلرکہار کے نزدیک موٹروے سالٹ رینج ایریا میں پیش آیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر روانہ ہوئیں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیاجارہاہے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق حادثے میں9 افراد دم توڑ چکے ہیں جبکہ 15 سے زائد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔















