اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا ایکشن ،ناقص صفائی کے انتظامات پر آبپارہ مارکیٹ کے تین ریسٹورنٹس سیل

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )چیف کمشنر اسلام آباد نور الامین مینگل کی قیادت میں اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا ایکشن ،ناقص صفائی کے انتظامات پر آبپارہ مارکیٹ کے تین ریسٹورنٹس سیل کر دیئے گئے،اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد نور الامین مینگل نے کہا کہ 2 ماہ کی ایڈوائزری مدت ختم، اب اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں تیز ہوں گی،حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،ملاوٹ مافیا کا خاتمہ کیا جائے گا ، اسلام آباد فوڈ اتھارٹی شہریوں کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائے گی،جو لوگ ملاوٹ میں ملوث پائے گئے ہیں انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔