اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج کی محدود نشستوں پر درخواستیں طلب کر لیں،محدود نشستوں پر پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں طلب کر لی ہیں،ہارڈشپ درخواست فارم وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے،درخواست فارم مذہبی امور کے سیکشن افسر حج پالیسی کو دستی یا بذریعہ ای میل بھجوائیں،ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج درخواست فارم پر پورے گروپ کی تفصیلات بھجوائی جا سکتی ہے۔















