اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیر مملکت اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی والے انکھوے لاڈلے بن کر کراچی کھیلنے کیلئے مانگ رہے ہیں، مرتضی وہاب ووٹ لیکر اپنی اکثریت ثابت کر چکےپی ٹی آئی نے جماعت اسلامی کو ووٹ نہیں دیا،یہ کیسے ممکن ہے کہ نمبر ہمارے زیادہ ہوں اور جماعت اسلامی کو خیرات میں میئر شپ دیدیں،جماعت اسلامی والے جمہوری رویہ اختیار کریں اپنی شکست تسلیم کریں، 9 مئی کے واقعہ کے بعد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والوں نے عمران خان سے راہیں جدا کرلیں، شاہ محمود قریشی کو تو پی ٹی آئی کے کارکن بھی اپنا لیڈر نہیں مانتے،پیپلزپارٹی کے نمبر زیادہ تھے اس لیئے مرتضی وہاب میئر منتخب ہوئے، پیپلزپارٹی کے مخألفین کو آئندہ انتخابات میں شکست نظر آ رہی ہے۔















