لاہور ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی خواتین کے ساتھ ہراساں کرنے کے واقعات کے حوالے سے خبریں زبان زد عام ہیں اور جیل میں ایسے واقعات ہو نے کی بھی غیر مصدقہ اطلاعات تھیں ان ہی اطلاعات کے تحت وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت فوزیہ وقار نے لاہور لکھ پت جیل کا دودہ کیا۔لاہور لکھ پت جیل میں چونتیس خواتین نو مئی کے واقعے میں ملوث ہیں۔ اس وقت لاہور کی جیل میں ہیں،وہاں وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے خواتین سے بات چیت کی، جہاں کوئی شکایت نہیں درج ہو ئی، فوزیہ وقارنے کہا کہ کہ ایسا کچھ وہاں خواتین کے ساتھ نہیں ہو رہا بے بنیاد باتیں پھیلائی جا رہی ہیں















