اہم خبریں

روس کو چینی کرنسی میں ادائیگیاں کی جائیں گی،وزیر خزانہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)روس سے بارٹر ٹریڈ میں تیل شامل نہیں ہے،ہم نے اب روس سے تیل منگوا لیا ہے،روس سے تیل منگوانے پر جی سیون ممالک کو مطمئن کیا،ہم نے کہا اگر دیگر ممالک تیل لے سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں،روس کو چینی کرنسی میں ادائیگیاں کی جائیں گی،گوادر کو ٹیکس چھوٹ دینے کے معاملے پر غور کر رہے ہیں،یہاں پر اگر ٹیکس چھوٹ کی بات کریں تو لوگ معلوم نہیں کیا سمجھ لیتے ہیں،میں نے ذمہداریاں سنبھالنے کے بعد آئی ایم ایف ٹیم کو پاکستان آنے کا کہا،تین ماہ انکا انتطار کیا،31 جنوری کو وفد پاکستان پہنچا،ہم نے ایک ہی پروگرام 2013 سے 16 کے درمیان مکمل کیا،مگر تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی،یہاں مذاکرات ہونے کے بعد پریس ریلیز کا انتظار کرتے رہے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بریفنگ دیتے ہو ئےبتا یا کہ مذاکرات ختم ہونے رات کوصبح 4 بجے ہمیں پریس ریلیز ملی،آئی ایم ایف کی پریس ریلیز میں واضح کچھ نہیں بتایا گیا تھا،فروری سے لے کر آج تک پروگرام نہ ہونے کی کوئی ٹھوس وجوہات نہیں،میں نے کہا 9واں رویو مکمل اور 10 واں رویو شروع کریں تو بجٹ نمبرز دیں گے،ہم نے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بجٹ تیار نہیں کیا،وزیر اعظم صاحب کے کہنے پر پھر نمبرز شیئر کیے گئے،ہماری چھوٹی سی بات بھی انہیں پسند نہیں آتی،ہمیں کہا گیا ڈالر ریٹ کو مارکیٹ بیسڈ کر دیا جائے،کہا گیا بلیک مارکیٹ کے ریٹ کو نافذ کیا جائے،دوسرا ہمیں بیرونی فنانسنگ کی کہا گیا،30 جون تک 6 ارب ڈالرز پر آئی ایم ایف بضد ہے،ہم نے اعداد و شمار کے ذریعے ثابت کیا کہ اس وقت گیپ 3 ارب ڈالرز کا یے،جس کی گارنٹی ہم نے آئی ایم ایف کو دی ہوئی ہیں،آئی ایم ایف ہمارا وقت ضائع کر رہا ہے،ہم نے آئی ایم کے ساتھ یا بغیر زندہ رہنا ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ناکام نہیں ہوئے ۔

متعلقہ خبریں