سمندری طوفان بائپر جوائے 24 گھنٹوں میں شدت اختیار کرے گا، محکمہ موسمیات

سمندری طوفان کی کراچی کی جانب ممکنہ پیش قدمی،پیشگی اقدامات کے احکامات جاری

کراچی (اے بی این نیوز)سمندری طوفان کی کراچی کی جانب ممکنہ پیش قدمی،میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے الرٹ کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ائرپورٹ پرپیشگی اقدامات کے احکامات جاری کردیئےکراچی میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے،سی اے اے کے شعبہ ایئرسائیڈ نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا،ہلکے وزن کے ہوائی جہازوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا جائے،ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق رن ویز اور ٹارمک ایریا کے اس پاس اشیا کو تصادم کے خدشے کا باعث محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے،گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواوں کے دوران مختلف قسم کے کیڑے مکوڑوں کے خاتمے کے لیے اسپرے کویقینی بنایا جائے،جہازوں سے پرندوں کو دوررکھنے کے لیےاضافی برڈ شوٹرزتعینات کیے جائیں،ایئرفیلڈ لائٹنگ پارٹی رن ویز اوراطراف میں موجود تمام برقی آلات کی فعالیت کو یقینی بنائیں،بارش کے دوران محفوظ آپریشن کے لیے رن وے کی رگڑ/بریکنگ ایکشن کا تعین کرنے والی ٹیم تیار رہے،بین الاقوامی اور ڈومیسٹک سیٹلائٹ ایریا کے عقب میں بارش کے پانی کا بہاؤ ممکن بنایا جائے،رن ویز کے اطراف میں ہرقسم کے گڑھوں کوبھرنے کا کام فوری مکمل کیا جائے،فالومی وینز کو کسی بھی ہنگامی حالات کے لئے متحرک رکھاجائے۔