اہم خبریں

کراچی میں سپر ہائی وے پر پولیس مقابلہ، 2 اہلکار شہید

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں سپر ہائی وے انڈس پلازہ کے قریب پولیس مقابلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے، شہید اہلکار رحمت اور حکیم سہراب گوٹھ تھانے میں تعینات تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ایسٹ نے واقعے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ سپر ہائی وے پر الآصف اسکوائر کے قریب پولیس مقابلے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر الآصف اسکوائر کے قریب پہنچے تھے۔

متعلقہ خبریں