اسلام آباد (نیوزڈیسک)نئی سیاسی جماعت ”استحکام پاکستان“ کے رہنما عبدالعلیم خان کا شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل سامنے آیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک پیغام میں سینئرسیاستدان عبدالعلیم خان نے لکھا کہ محترم قریشی صاحب، عزت ذلت توصرف اللہ کےپاس ہے۔ اللہ کوہی معلوم ہے کہ کون ڈیڈآن ارائیول اور کس کا دی اینڈ ہے۔خیال رہے کہ آج لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نےسینئر سیاستدان جہانگیرترین کی پارٹی کے حوالے سے کہا تھا کہ نئی پارٹی کی لانچنگ ایسی ہی ہے جیسے ایمرجنسی میں ڈیتھ آن آرئیول۔















