اہم خبریں

مالی سال 24۔2023 کے بجٹ میں 80 فیصد تکمیل والے منصوبوں کو مکمل کرنے پر توجہ دی جائے گی ، اسحاق ڈار

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )مالی سال 24۔2023کے بجٹ میں 80 فیصد تکمیل والے منصوبوں کو مکمل کرنے پر توجہ دی جائے گی تاکہ جون 2024 تک ان کی تکمیل کی جا سکے۔ جمعہ کو وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور جدید ترین انفراسٹرکچر کی فراہمی کیلئے پی ایس ڈی پی کا 52 فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انفراسٹرکچر کے شعبے میں ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کیلئے مجوزہ مختص رقم 267 ارب روپے (جو کل حجم کا 28 فیصد ہے)، واٹر سیکٹر کیلئے مختص رقم 100 ارب روپے (11 فیصد)ہے۔ توانائی کے شعبے کیلئے مجوزہ مختص رقم 89 ارب روپے (کل مختص رقم کا 9 فیصد ہے)۔ فزیکل پلاننگ اینڈ ہائوسنگ (PP&H) کیلئے مجوزہ مختص رقم 43 ارب روپے یعنی کل مختص رقم کا 4 فیصد ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے مختلف علاقوں کی متوازن ترقی کیلئے 108 ارب روپے تجویز کئے گئے ہیں جن میں سے 57 ارب روپے خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع (NMDs) کیلئے، 32.5 ارب روپے AJ&K کیلئے اور 28.5 ارب روپے گلگت بلتستان کیلئے رکھے گئے ہیں تاکہ ان علاقوں کی ترقی کو ملک کے دیگر علاقوں کے نزدیک لایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں