اہم خبریں

وزیراعظم شہبازشریف ایک بار پھر ذہین طلبہ کو ایک لاکھ لیب ٹاپ کا تحفہ دینے جا رہے ہیں ، حناپرویز بٹ

لاہور(اے بی این نیوز    )مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ لاہور کی یوتھ کوآرڈینیٹر حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ شہبازشریف ایک بار پھر ذہین طلبہ کو ایک لاکھ لیب ٹاپ کا تحفہ دینے جا رہے ہیں ، نوجوانوں کیلئے بلاسود قرضے دینے کا پروجیکٹ شروع ہورہا ہے، مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ ہمیشہ نوجوانوں کو باعزت روز گار اور ترقی کی راہ پر چلتا دیکھنا چاہتی ہے، ماضی کی حکومت نے لیب ٹاپ سکیم کو بند کرکے لاکھوں طلبہ کے ساتھ ناانصافی کی، ذہین طلبہ کو لیب ٹاپ کا تحفہ شہبازشریف کی تعلیم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے پہلے میاں نوازشریف کی حکومت میں نوجوانوں کو بلاسود قرضے دیئے گئے،کسانوں کو تاریخی پیکج دیا اور طلبہ کو لیب ٹاپ دیے گئے،ن لیگ کی لیڈرشپ کا ویژن ہر طبقے کو بلاتفریق ریلیف دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کے ویژن کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دیا اور اس پر مزید کوئی بوجھ نہیں ڈالا۔

متعلقہ خبریں