اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ علی محمد خان ایم این اے کو عدالت سے ضمانت ملنے کے باوجود اس کرپٹ امپورٹڈ حکومت نے پانچویں بار گرفتار کیا،یہ اس امپورٹڈ حکومت کا گھناؤنا عمل ہےعلی محمد خان کی بہادری اور استقامت کو سلام پیش کرتا ہوں، علی محمد خان ہمیشہ چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، یہ وقت بھی گزر جائے گا لیکن چیئرمین عمران خان کے ساتھ کھڑے ہمارے بہادر مرد و خواتین ساتھیوں کی بہادری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔















