اہم خبریں

عازمین کرام کی رہنمائی کیلئے 50 سے زائد پاکستانی پرچم والی جیکٹ اور ٹوپی پہنے حرم گائیڈز تعینات

مکہ مکرمہ (  اے بی این نیوز  )عازمین کرام کی رہنمائی کیلئے 50 سے زائد حرم گائیڈز تعینات کیے گئے ہیں،حرم کے سات دروازوں اور کلاک ٹاور کے سامنے پاکستانی پرچم والی جیکٹ اور ٹوپی پہنے حرم گائیڈ موجود ،مسجد الحرام میں بیک وقت 25 لاکھ نمازیوں کی گنجائش موجود ہے، ترجمان کے مطابقمکہ مکرمہ میں آج 40 ہزار سے زائد سرکاری عازمین حج موجود ہیں ،شام تک مزید 3 ہزار عازمین مدینہ منورہ قیام مکمل کر کے مکہ پہنچیں گے،شام تک 26 سو سے زائد عازمین براستہ جدہ مکہ مکرمہ پہنچیں گے،ڈائریکٹر حج مکہ، ڈائریکٹر معاونین اور ڈائریکٹر سہولت و تعاون اپنے ٹیموں کے ہمراہ مسجد الحرام کے باہر موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں